پی ایس ایل میچز میں شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے پر غور شروع

پی ایس ایل میچز میں شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا گیا۔ پی سی بی نے سال 2021کیلئے ٹکٹوں کے لیے ٹینڈر نوٹس جاری کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر این سی او سی اورمقامی حکومتوں سے رابطہ کیا۔این سی او سی ذرائع کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے میں کرونا صورتحال کا جائزہ لے کر جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجازت ملنے کی صورت میں محدود تعداد میں شائقین اسٹیڈیم میں میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے اورلاہور میں 12 ہزار اور کراچی میں 14 ہزار شائقین ہر میچ دیکھ سکیں گے۔