ریما کورونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ ریماخان کورونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا۔ویڈیو میں ریما خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کوروناوائرس کی پہلی ویکسین لگوارہی ہوں اور میں ٹھیک محسوس کررہی ہوں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ریما خان کی اس پوسٹ پر اداکار عمران عباس کی جانب سے تبصرہ کیا گیا ہے۔عمران عباس نے لکھا کہ آپ کئی طریقوں سے پہلی اور ابتدا ء کرنے والوں میں سے ہیں، محفوظ رہیں، صحتمند اور خوبصورت رہیں