اوکاڑہ، ٹریفک وارڈن سمیت ریلوے کا عملہ ڈکیتی کا شکار

اوکاڑہ(ملک ظفر) اوکاڑہ تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر ٹریفک وارڈن سمیت ڈاکوں نے ریلوئے پھاٹک عملے کو بھی گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونزلوٹ کر فرار دوران واردات ڈاکوو ¿ں نے متاثرین کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاو ¿ں 1/1RAکے رہائشی ٹریفک وارڈن عمران خاں کو گاو ¿ں سے لاہور جاتے ہوئے ریلوئے پھاٹک رینالہ خورد کے قریب پہلے سے ناکہ لگائے3/4کس مسلح ڈاکوو ¿ں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا بیچ بچاو کے دوران ڈاکوو ¿ں نے ریلوئے پھاٹک عملے کو بھی گن پوائنٹ پر لوٹ لیاڈاکو ٹریفک وارڈن عمران خان اور ریلوئے پھاٹک عملے سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے رات گئے ہونے والی اس واردات کی خاص بات یہ تھی کہ جائے وقوع سے صرف چند گزکے فاصلے پر تھانہ سٹی رینالہ خورد موجود ہے جہاں ڈاکو ں نے قانون کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے واردات کی اور مقامی پولیس اس ساری واردات سے لاعلم رہی بعد ازاں متاثرین کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی متاثرین نے ڈی پی او اوکاڑہ سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔