بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

بلاول ہاؤس میں بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی لاہور کے تاجر محمود چوہدری سے رواں ماہ ہورہی ہے، اس حوالے سے 24جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں میلاد کا انعقاد کیا گیا ہے جب کہ بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب 27 جنوری، نکاح 29 جنوری جب کہ استقبالیہ 30 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔