کے ای ایس سی پرائیویٹائزیشن کے خلاف  دائر تمام درخواستیں مسترد

عدالت نے کے ای ایس سی پرائیویٹائزیشن کے خلاف 15 سال قبل دائر کی گئی تمام درخواستیں مستردکردیں۔ پرائیو یٹائزیشن کے حق میں سندھ ہائی کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ سامنے آگیا ہے، اور سندھ ہائی کورٹ نے کے ای ایس سی پرائیویٹائزیشن کے خلاف 15 سال قبل دائر کی گئی تمام درخواستیں مسترد کردی ہیں، عدالت نے کے الیکٹرک، اس کے اسٹیک ہولڈرز اور پرائیوٹائزیشن کمیشن کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ فیصلے پر اظہار تشکر کرتے ہیں، معزز عدالت کا فیصلہ پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔