جیو نیوز کیمرہ مین پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم کراچی فرار

جیو نیوز اسلام آباد کے کیمرہ مین ناصر مغل پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم راجہ عثمان ارشد کراچی فرار ہوگیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق کیمرہ مین ناصر مغل پر تشدد کیس میں دیگر 3 ملزمان نے 4 فروری تک ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں راجہ عثمان ارشد کے علاوہ دیگر ملزمان تین ملزمان میں راجہ انصر، یاسر اور تیمور شامل ہیں۔