MBBS انٹری ٹیسٹ بے قاعدگیاں، سماعت 28 جنوری تک ملتوی

سندھ ہائی کورٹ نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج میں بے قاعدگیوں کے خلاف درخواستوں کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔ دورانِ سماعت متاثرہ طالب علم اور پی ایم سی کے وکیل ذیشان عبد اللّٰہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ایم سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ایم سی نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج سے متعلق فورم بنا دیا ہے۔ عدالت نے پی ایم سی کے وکیل سے سوال کیا کہ یہ فورم کہاں بنایا گیا ہے؟ پی ایم سی کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ فورم اسلام آباد میں بنایا گیا ہے۔