الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا فیصلہ متفقہ تھا: یوسف رضا گیلانی

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ متفقہ تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے متفقہ طور پر کیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا مطالبہ تھا، الیکشن کمیشن میں سماعت تیزی سے کرے، ہم مہنگائی کے خلاف اور جمہوری حقوق کے لیے عوام کو اکٹھا کر رہے ہیں۔