دنیا میں کورونا وائرس سے کل اموات 20 لاکھ 83 ہزار 754

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 443 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 20 لاکھ 83 ہزار 754 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 53 لاکھ 59 ہزار 612 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 12 ہزار 288 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 98 لاکھ 82 ہزار 77 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 15 ہزار 894 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 98 ہزار 975 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 96 لاکھ 14 ہزار 365مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 198 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 49 لاکھ 68 ہزار 716 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔