شنیرا نے اسلام آباد ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان کو چیلنج دیدیا

سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے والی اسلام آباد کے ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان کو چیلنج دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اسلام آباد کے ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان کی وہ ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں وہ مینجر کی انگریزی کا مذاق اُڑا رہی تھیں۔شنیرا نے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان کو چیلنج دیا۔ وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ ’جیسے آپ بور ہوگئی ہیں ویسے ہی میں بھی آپ دونوں خواتین سے بور ہوگئی ہوں۔‘ شنیرا نے کہا کہ ’میں آپ دونوں خواتین کو چیلنج دیتی ہوں کہ آپ میرے ساتھ انگریزی زبان بولنے کا مقابلہ کریں۔‘