خیبرپختونخوا، 2 لیڈی پولیس اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے منتخب

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں پولیس کی 2 لیڈی اہلکاروں کو اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ اے ایس آئی صائمہ شریف اور گل النساء تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد امن مشن کےلئے منتخب ہوئیں، صائمہ شریف اور کانسٹیبل گل النساء یو این مشن پر سوڈان پہنچ گئیں ہیں۔ آئی جی ڈاکٹرثناء اللہ عباسی نے کہا کہ یو این امن مشن کیلئے لیڈی پولیس اہلکاروں کے انتخاب پر فخر ہے۔ صائمہ شریف پشاور پولیس کی واحد خاتون آفیسر ہیں جو سال 2020 میں اقوام متحدہ کے عالمی امن مشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ صائمہ 7 بہنوں اور چار بھائیوں کی دلیر بہن ہیں، صائمہ کے جوان بھائی بھی پشاور پولیس کے شہید ہیں، بہادر سپاہی معین پشاور میں شدت پسندوں کے حملے کے دوران چند سال پہلے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں۔