سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی طرف سے بلیک لسٹ کئے گئے 13 ایس ایچ اوز بحال

سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی طرف سے بلیک لسٹ کئے جانے والے13 ایس ایچ اوز کو بحال کر دیا گیا، ایس ایچ اوز کی بحالی کا حکم نئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگرنے جاری کیا۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مطابق بلیک لسٹ ہونے والے افسران سے کام لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بحال ہونے والے 13 افسران کو جنرل ڈیوٹی سے انویسٹی گیشن ونگ اور سی آئی اے بھجوا دیا گیا ہے۔ انسپکٹر احمد، انسپکٹر علی اجود، انسپکٹر فاروق اصغر اعوان، انسپکٹر یوسف بٹ، عامر سہیل، سب انسپکٹر دیس محمد، سب انسپکٹر نسیم خان سمیت سب انسپکٹر امجد جاوید،سب انسپکٹر عمران قمر پڈانا، سب انسپکٹر محمد ندیم، سب انسپکٹر ندیم خالد کو انویسٹی گیشن ونگ بھجوا دیا گیا ہے