ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹڈاپ) کیس سے جڑے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئیں

کراچی(نیوز ڈیسک)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹڈاپ) کیس سے جڑے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئیں جبکہ ایف آئی اے کو کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہدبھی مل گئے ، کیس میں کئی اہم سیاسی شخصیات بھی زیرتفتیش ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹڈاپ کیس میںاربوں روپے کی کریشن کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ، ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرئوف نے کہا کہ کیس سے جڑے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئی ہیں۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جس میں عبدالقادرعرف بھولا سمیت کئی افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرئوف نے کہا کہ کیس میں کئی اہم سیاسی شخصیات بھی زیرتفتیش ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹرٹڈاپ سمیت مختلف کمپنیوں کے افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرٹڈاپ نے ایکسپورٹس کی مدمیں کئی جعلی ای فارمزبنوائے جبکہ ظاہرکی گئی ایکسپورٹ کی مالیت35ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ایف آئی اے کو کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہدبھی مل گئے ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرئوف نے بتایا کہ رقم سے کراچی میں2ہزارگزکی زمین خریدی گئی جو قادر کے نام پر تھی اور زمین منی لانڈرنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے خریدی گئی۔