عبد القوی کو رویت ہلال کمیٹی سےبھی نکال دیا گیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہےکہ مفتی قوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران عبدالخبیر آزاد کاکہنا تھا کہ عمران خان نے پوری دنیا میں امت مسلمہ کی نمائندگی کی اور ہر جگہ مسلمانوں کا مقدمہ لڑا،ﷲ تعالی نے عمران خان جیسا عظیم لیڈر پاکستان کو دیا۔ چاند کے معاملے پر فنی معاونت ہر کسی سے لیں گے مگر فیصلے شرعی اور شہادتوں پر ہی ہوں گے۔ وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چودھری سے ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو مذہبی ہم آہنگی اور آپسی اتفاق کی ضرورت ہے، 50 سال سے مذہبی ہم آہنگی کے لیے میرا خاندان کام کر رہا ہے۔عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ مفتی قوی پرعلما بات کریں گے اور وہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں۔