جاپان میں شرمندگی کے باعث کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

کورونا وائرس میں مبتلا خاتون نے شرمندگی کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، قرنطینہ میں رہنے والی خاتون نے ساری روداد اپنے آخری خط میں بتادی۔جاپان کے شہر ٹوکیو کی رہائشی30سالہ خاتون نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق 30 سالہ خاتون رواںماہ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں جہاں وہ کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں رہ رہی تھیں۔موت سے قبل انہوں نے ایک تحریر لکھی جس میں بتایا کہ میں اپنے ارد گرد رہنے والے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کاسبب بننے پر بہت شرمندگی محسوس کررہی ہوں۔ذرائع کے مطابق خاتون میں بظاہر طور پر کسی بیماری کی علامات تو موجود نہیں تھیں لیکن وہ اپنے رابطے میں آنے والے کئی افراد کو وائرس سے متاثر کرنے کا باعث بننے پر پریشان رہتی تھیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار 103 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 16 ہزار 438 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 943 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 192 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 9 لاکھ 36 ہزار 750 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 24 ہزار 177 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اسسے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار 42 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 97 لاکھ 43 ہزار 146 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27 ہزار 322 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 52 لاکھ 22 ہزار 719 کورونا مریض اب تکشفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 53 ہزار 221 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 40 ہزار 544 ہو گئی۔کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 15 ہزار 299 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 87 لاکھ 55 ہزار 133 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 68 ہزار 412 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 77 ہزار 352 ہو چکی ہے۔