سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، خفیہ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر کامیاب آپریشن کرکے 2 سرغنہ سمیت 5 دہشتگردوں ہلاک کو ہلاک کر دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں دہشت گرد رحیم عرف عابد اور سیف اللہ نور شامل ہیں۔ دہشت گرد رحیم 2007 سے سکیورٹی فورسز کیخلاف 17 کارروائیوں میں ملوث تھا۔دہشت گرد رحیم عرف عابد وانا اورمیر علی میں خود کش حملہ آوروں کا سینٹر انچارج تھا۔ دشمن ایجنسیوں نے دہشتگردوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ٹاسک دے رکھے تھے۔ جبکہ سیف اللہ سکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد رحیم نومبر 2020 سے جنوری 2021 تک دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔ یہ دہشت گرد 4 قبائلی عمائدین اور 3 انجینئرز کے قتل میں بھی ملوث تھا۔