” یہ تصویر پاکستان کی ہے” وزیراعظم عمران خان بھی تصویر شیئر کیے بنا نہ رہ سکے

پوری دنیا پاکستان کے خوبصورت مقامات کی دیوانی ہے ، ایسی ہی ایک تصویر وادی کالام کی سامنے آئی جسے شیئرکیے بنا وزیراعظم عمران خان بھی نہ رہ سکے۔ تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی کالام کی یہ تصویر دراصل فوٹو گرافر خواجہ سعید نے بنائی اور ساتھ ہی بتایا کہ نیلے پانی کی موبائل فون سے بنی تصویر ۔تصویر میں صاف اور ٹھنڈے پانی کا چشمہ بہہ رہا ہے جبکہ اس کے دونوں اطراف نے برف کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔خواجہ سعید نے مزید بھی کئی تصاویرشیئرکیں۔یادرہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور نوجوانوں کو زندگی کے حوالے سے مشورے دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں اور ماضی کو یاد کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔