شادی سے ایک روز قبل ورون دھون کی کار کا ایکسیڈنٹ ہوگیا

بھارتی اداکار ورون دھون کی شادی سے ایک روز قبل ان کی کار کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔اداکار ورون دھون اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ 24 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی کی تیاریاں کئیروز قبل ہی شروع ہوچکی تھیں۔ ورون اور نتاشا نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل دی مینشن ہاؤس بک کیا گیا تھا جہاں پر شادی کی ساری رسمیں ہوئیں۔دلہا اور دلہن کے تمام گھر والے اس مینشن میں پہلے ہی جاچکے تھے اور دونوں کی شادی کی مختلف رسموں کا آغاز 22 جنوری سے ہوچکا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون کے دوست نے گزشتہ روز ان کے لیے بیچلرز پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ ورون دھون اپنی کار میں بیچلرز پارٹی میں جارہے تھے کہ ان کی کار کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔خوش قسمتی سے حادثہ زیادہ بڑا نہیں تھا۔ حادثے میں نہ تو کار کو زیادہ نقصان پہنچا اور نہ ہی کار میں بیٹھے لوگوں کو۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ورون اور نتاشا کی شادی میں 50 کے قریب لوگ شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ دی مینشن ہاؤس میں کووڈ 19 کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔