جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی

اوکاڑہ(ملک ظفر) دبنگ پولیس آفیسر سیف الرحمن ایس ایچ او نے اپنی تعیناتی تھانہ شاہبھور ہونے پر کہا کہ جرائم پیشہ افراد معاشرے میں ناسور ہیں ان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سخت اقدامات اپنائے جائے گے امن و امان کی بحالی تک سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھو گا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل شہزاد کے ویژن کے مطابق منشیات فروشوں رسہ گیروں جؤا مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھو گا ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازات نہیں دی جائے گی کم سن ڈرائیوروں پریشر ہارن ون ویلنگ بغیر نمبری گاڑی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ منشیات فروشی اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ پولیس کو بروقت اطلاع دیں تاکہ معاشرے سے ان ناسوروں کا خاتمہ کیا جا سکے انشاءاللہ میں ہر وقت عوام کے درمیان رہو گا تھانے کے دروازے ہر وقت کھولے ہے اب غریب عوام ٹاوٹ مافیا کے بغیر میرے پاس آئے انشاءاللہ آپ کو انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا کرسی آنے جانے والی چیز ہے اصل جواب میں نے اپنے رب کو دینا ہے جو اللہ پاک کی مخلوق سے پیار اور شفقت کرے گا وہ اللہ پاک کے پیار اور شفقت کے لائق ہو گا انشاءاللہ میرے ہوتے ہوئے کسی غریب کے ساتھ ظلم اور زیادتی نہیں ہو گی نا یہ چیز مجھے قبول ہو گی میڈیا بھی اپنا کردار ادا کرے اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرے انشاءاللہ ہر صورت کاروائی ہو گی