اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد مصطفی کے اغوا کے خلاف شدید احتجاج

اوکاڑہ (ملک ظفر )اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پی ایم اے ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل سٹاف کاساہیوال میڈیکل کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد مصطفی کے اغوا کے خلاف شدید احتجاج اور ریلی ،مغوی پروفیسر کی بازیابی اور ملزمان کے خلاف کاروائی کامطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پی ایم اے ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے احتجاج کے بعد ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر صدیق ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اویس اکرم اور ڈاکٹر فیصل نے کی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ساہیوال پولیس اورانتظامیہ کو ڈاکٹر ساجد مصطفی کی بازیابی کے لیے اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیااحتجاجی ڈاکٹرز کا کہناتھاکہ اگر ڈاکٹر ساجد مصطفے کو دو روز کے اندر بازیاب نہ کروایا گیا تو اسپتال اور پرائیویٹ کلینک بند کرکے بلیک آوٹ کردیں گئے۔