واٹس ایپ نے خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا

واٹس ایپ نے آج رات کسی پیشگی اطلاع کے بغیر خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا ہے، یعنی اب واٹس ایپ صارفین کے ساتھ ساتھ یہ کمپنی خود بھی اپنا اسٹیٹس لگاتی رہے گی جسے تمام واٹس ایپ صارفین دیکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں دو ارب سے زائد موبائل فونز پر استعمال ہونے والی یہ میسیجنگ ایپ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے باعث شدید تنقید کی زد پر ہے۔