امریکا کو امریکیوں سے خطرے کا الرٹ

امریکا میں حکومت مخالف انتہا پسندوں کی جانب سے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں شکست سے مایوس عناصرایکمرتبہ پھر حالات خراب کر سکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ منتخب عہدیداران، سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پر حملوں کا خدشہ ہے۔ حملے کا خدشہ آئندہ چند ہفتوں تک برقراررہ سکتا ہے۔ واضع رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد امریکا میں ان کے حامی کافی مشتعل ہیں اور انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔مظاہرین نے کیپٹل ہل پر بھی دھاوا بولا تھا اور سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ جھڑپوں میں ایک خاتون سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔دھاوا اس وقت بولا گیا جب جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں فتح کی باقاعدہ تصدیق کیلئے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جاری تھا۔