بھوک کی وجہ سے میری انتڑیوں میںز خم ہو جاتے،پہلے کام کا معاوضہ کتنا ملا تھا؟

سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ایسے حالات بھی دیکھے ہیں کہ بھوک کی وجہ سے میری انتڑیوں میںز خم ہو گئے تھے،پہلے کام کا معاوضہ7روپے ملا تھا جس میں سے پانچ روپے والدہ اور دو روپے والد کودئیے تھے ،مجھے اپنے ماضی کاکوئی افسوس نہیں کیونکہ اگرمیں بھوک نہ کاٹتا تو آج میں اور میرے بچے اس مقام پر نہ پہنچتے ۔ ایک پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوسٹ نے کہا کہ میں نے ریڈیو،ٹی وی ،اسٹیج اورفلم میںبے پناہ کام کیا ہے لیکن میں پہلے اپنے فلم کے کام سے مطمئن نہیں تھا۔ انہوںنے کہا کہ جب میری عمر 12سا ل تھی تووالدکا انتقال ہوگیا جس کے بعدگھرکابوجھ اٹھایا ،میں کام بھی کرتا تھااوردسویں کا امتحان پرائیویٹ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میںسے اچھی چیزیںیاد رکھنی چاہیے اور بری بھلادینی چاہیے،بعض اوقات ایساہوتا ہے کہ آپ کا ماضی آپ میں تلخی لے آتاہے اورمیری زندگی میںبھی ایک عرصہ تلخی رہی ہے لیکن اس دوران مجھ سے جن لوگوںکی دل آزاری ہوئی ہو میں ان سے معافی کا طلبگارہوں۔