کرونا وائرس سے مزید درجنوں پاکستانی جاں بحق 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 63 افراد جاں بحق اور 2 ہزار 183 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 623 تک پہنچ گئی ،متاثرہ افراد کی مجموعیتعداد 5 لاکھ 43 ہزار 214 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 98 ہزار 152 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 439 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 255، خیبرپختونخوا میں 66 ہزار 679، سندھ 2 لاکھ 45 ہزار 663، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 928، بلوچستان میں 18 ہزار 809، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 972 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 716 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 986، خیبر پختونخوا ایک ہزار 890، اسلام آباد میں 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 259 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔