پشاور کے بیروز گارنوجوان چارلی چپلن کی قسمت کھل گئی ، حکومت کا ملازمت دینے کا اعلان

صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کا پشاورکے چارلی چپلن کو ملازمت دینے کا اعلان ۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے پشاور کے چارلی چپلن کو اپنے گھر بلا کر ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو بات چیت کے دوران کہا کہپشاورکے چارلی چپلن کو ملازمت دیں گے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی ایک نوجوان اداکارکے ساتھ بیٹھا ہوں، محمد عثمان نے مشہور زمانہ چارلی چپلن کا کا کردار اپنایا ہے یہ بہت خوشی کی بات ہے، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کو پشاوری چارلی چپلن کی ویڈیو بھیجی ہے، وزیر اعلیٰ کو میں نے بتایا کہ پشاوری چارلی چپلن محمد عثمان بے روزگار ہے، وزیر اعلیٰ نے ویڈیو دیکھ کر کہا کہ ہم اس کو ملازت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے یہ ان کا حق تھا ہم ہر سطح پر ان کو سپورٹ کریں گے۔چارلی چپلن کے کردار سے مشہور ہونے کے والے پشاور کے رہائشی محمد عثمان نے کہا ہے کہ حکومت نے مجھے اس قابل سمجھ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے ، میں اپنی محنت کو مزید جاری رکھوں اور صوبائی حکومت اور شوکت یوسفزئی کا شکر گزار ہوں ۔ محمد عثمان نے بتایا کہ میرے پاس نوکری نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے اب صوبائی حکومت نے مجھے ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے جس سے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے میں اپنی تمام توجہ اپنے کام کر دوں گا ۔