جعلی کورونا سرٹیفیکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا

پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر جعلی کورونا سرٹیفیکیٹ پر بیرون ملک جانے والے تین مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ائیرپورٹ پر جعلی کورونا سرٹیفیکیٹ پر بیرون ملک جانے والے تین مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا، تینوں مسافر نجی ائیرلائن سے پشاور سے جدہ، شارجہ جانا چاہ رہے تھے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق مسافروں کے کورونا سرٹیفیکیٹ چیک کیے گئے تو وہ جعلی نکلے۔ تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد محکمہ صحت کے حوالے کردیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران باچا خان ائیرپورٹ کے 9 مسافروں کی کورونا رپورٹ جعلی نکلی ۔ ائیرپورٹ منیجر عبید الرحمان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو مسافروں کے جعلی کورونا سرٹیفیکیٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے