پی آئی اے ائیرہوسٹس کینیڈا میں غائب ہو گئی

پی آئی اے عملے کے رکن کے بعد ائیرہوسٹس بھی کینیڈا میں غائب ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل کینیڈا کے ہوٹل میں اپنے کمرے سے پر اسرار طور پر لاپتا ہو گیا تھا اس کے بعد ایک اور رکن بھی لاہتہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق فضائی میزبان رمضان گل اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 798 سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔ اور اب بتایا گیا ہے کہ قومی ائیر لائن میں پی آئی اے کی ایک اور ہوسٹس لاپتہ ہو گئی۔ائیر ہوسٹس پرواز پی کے 797 پر کراچی سے ٹورنٹو پہنچی تھی لیکن ائیرہوسٹس نے ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے لیے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔ترجمان پی آئی اے نے ائیرہوسٹس کے لاہتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون فضائی میزبان سے متعلق کینیڈا کی امیگریشن اور ائیر پورٹ اتھارٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیر ہوسٹس پر کینیڈا میں مبینہ شہریت لینے کے لیے سلپ ہونے کا شبہ ہے۔ کینیڈا کے اسٹیشن مینیجر نے ائیرپورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتا ہونے کی اطلاع دے دی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لے لیا اور پی آئی اے کے مطابق فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی فضائی میزبان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں اور واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے عملے کے دو ارکان ایک ہفتے کے دوران لاپتہ ہو گئے ہیں۔