سابق وزیراعظم کو اپنی رہائشگاہ پر قتل کیے جانے کی منصوبہ بندی

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر حملے کی منصوبہ کی گئی ہے۔ہوم ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق ہمسایہ ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیز انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر ارشاد مہمند اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سلطان محمود کو قتل کرنے اور ان پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ارشاد مہمند کو ان کی اسلام آباد میں رہائشگاہ یا ان کی آزاد کشمیر میں رہائشگاہ روالاکوٹ پر ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔ خیال رہے کہ کراچی میں بھی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب شہر بھر میں اچانک اسنیپ چیکنگ بڑھادی گئی، پولیس کی بھاری نفری بھی جگہ جگہ تعینات کردی گئی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کو انٹیلی جنس اطلاع ملی تھی کہ شہر میں سفید رنگ کی ایک مشتبہ گاڑی داخل ہوچکی ہے جس کے ذریعے دہشت گردی کی کوئی بڑی واردات کی جاسکتی ہے لہٰذا اس سفید کرولا کو جلد از جلد تلاش کیا جائے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس اطلاع کے تناظر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے فوری احکامات دیے گئے کہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سڑکوں پر موجود رہیں جبکہ اسنیپ چیکنگ فوری طور پر بڑھادی جائے۔