میں شعیب کے بغیر نہیں رہ سکتی : ثانیہ مرزا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ شعیب ملک کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ’جب آپ پریکٹس سے واپس آجائیں گے تو اُس وقت باقی کی باتیں بتاؤں گی۔‘ آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’شعیب، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔ خیال رہے کہ یکم فروری 1981، سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے قومی کرکٹر شعیب ملک آج اپنی 40ویں سالگرہ منارہے ہیں۔