جینیفر لوپیز کی نئی فلم کا ہیرو تبدیل

ہالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز کی نئی فلم کے ہیرو نے کام سے معذرت کر لی جس کے بعد انکی جگہ نئے اداکار کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ اداکار آرمی ہیمر نے نازیبا میسجز لیک ہونے پر کام سے معذرت کرلی ہے۔ جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ یہ میسجز مبینہ طور پر انہوں نے لکھے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’شاٹ گن ویڈنگ‘ میں جینیفر لوپیز کے ساتھ جوش ڈوہمیل اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی دو ایسے افراد سے متعلق ہے جو اپنی شادی میں شرکت کے لئے اپنے دوستوں اور رشتےداروں کو بلاتے ہیں جنہیں اغوا کرلیا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کی کاسٹ میں تبدیلی کی وجہ سے فلم کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔