یوٹیوب کی نئی’کلپس‘سروس سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ممکن

اگرچہ یوٹیوب نے ٹک ٹاک سے متاثرہوکرمختصر ویڈیو بنانے کی ایک سہولت ’شارٹس‘ گزشتہ برس پیش کردی تھی لیکن اب اس نے ’کلپس‘ کے نام سے ایک اور فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کی بدولت لائیو اسٹریمنگ یا طویل ویڈیو میں سے 5 تا 60 سیکنڈ کی ویڈیو کاٹ کر بھیجی جاسکتی ہیں۔ اگرچہ یہ سہولت بی ٹا ورژن میں ہے اور بعض صارفین کو ہی پیش کی گئی ہے۔ لیکن فی الحال یہ ڈیسک ٹاپ اور اینڈروئڈ ورژن کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ تاہم یوٹٰیوب نے صارفین سے فیڈ بیک اور رائے کی درخواست کی ہے۔