کراچی میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار

سرجانی ٹاؤن میں گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے جانے کے مقدمے میں پولیس کو 25 روزبعد کامیابی مل گئی پولیس نے2 مبینہ ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، لوٹا ہوا اوردیگرسامان برآمد کرلیا۔ سرجانی ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس نے لیاری ایکسپریس کے قریب کارروائی میں2 ملزمان طارق اورعبید حسین گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول ،ایک اوزی گن، مسروقہ موبائل فون ،متعدد پی کیپس اورمہروں سمیت سمیت دیگرسامان برآمد کر کے ان کے خلاف غیر قانونی اسلحے کے دو مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان گھروں میں لوٹ مارکے دوران مبینہ طورپرخواتین سے زیادتی میں ملوث ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیزنے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم طارق نے دوران تفتیش سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسرٹاؤن علی محمد مینگل گوٹھ میں واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانےکا اعتراف جرم کیا ہے اور گرفتار ملزم کی نشاندہی پراس کے دوسرے ملزم عبید حسین کو گرفتار کیا گیا ہے۔