کامیڈین کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارت کے مقبول ترین شو ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان اور نامور کامیڈین کپل شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی۔اپنی ٹوئٹ میں کامیڈین کپل شرما نے مداحوں کو سلام کرتے ہوئے کہا ’’ آج صبح ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور خدا کے کرم سے ماں اور بچہ دونوں ہی ٹھیک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب کی محبتوں، دعاؤں اور پیار کیلیے بہت شکریہ ۔