شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران دو سپاہی بھی شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں نائب صوبیدار امین اللہ اور سپاہی شیر زمین شہید جبکہ 4 جوان زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، بارودی سرنگ کے حملوں اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے