ٹی ٹونٹی سیریز، سخت سکیورٹی اقدامات کے باعث لاہور کے شہریوں کی زندگی اجیرن

جنوبی افریقی ٹی ٹونٹی سکواڈ کی لاہور آمد کے باعث قذافی سٹیڈیم کی جانب جانے والی تمام سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بدترین متاثر ہوئی ہے ۔ قذافی سٹیڈیم جانے والی سڑکوں پر بسیں ، منی ٹرک ، کاریں اور موٹرسائیکلیں بری طرح پھنسی ہوئی ہیں ، بدترین ٹریفک جام کا مرکز مسلم ٹائون ہے جو قصور سے آنے اور جانے والی ٹریفک کے لئے ایک اہم روڈ جنکشن ہے، اس کے ساتھ ساتھ کینال روڈ کی جانب نکلنے والے تمام راستوں پر بھی ٹریفک کا برا حال ہے ۔ ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کا انتظام کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، نہ تو شہریوں کو متبادل سڑکوں کے استعمال کے بارے میں مطلع کیا گیا اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی ایڈوائزری جاری کی گئی تاکہ ٹریفک جام سے بچا جاسکے ۔