پی ڈی ایم کو پیپلز پارٹی کو الوادع نہ کہنے کی صورت میں خطرات سے آگاہ کر دیا گیا

معروف صحافی سلیم صافی نے پی ڈی ایم میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مزید موجودگی کو خطرناک قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کو نہ نکالا گیا تو پی ڈی ایم جعلی جماعت بن جائے گی۔ سینئر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت کے لئے ایک ضروری اعلان ہے۔ پی ڈی ایم اگر حقیقی اپوزیشن بننا چاہتی ہے تو آج کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کو الوداع کہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کو نہیں نکالا جاتا یا اس کے بیانیے کو اپنایا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پوری پی ڈی ایم جعلی اپوزیشن ہے۔ سلیم صافی اس سے قبل بھی ایسا تجزیہ پیش کر چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔