بنگلہ دیش: وزیر اعظم شیخ حسینہ کے قریبی ساتھیوں پر میگا کرپشن کا الزام

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اُسے کرپشن کا یہ اسکینڈل بے نقاب کرنے میں دو سال لگے۔ چینل نے ’’آل دی پرائم منسٹرز مین‘‘ کے عنوان سے اپنی یہ تحقیقاتی رپورٹ اس ہفتے پیر کو جاری کی تھی۔ رپورٹ میں ملک کے وزیر داخلہ، پولیس کے کمشنر اور انسپیکٹر جنرل کو رشوت خوری کے اسکینڈل میں ملوث دکھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی بنگلہ دیشی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عزیز احمد پر الزام سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اپنے دو بھائیوں کو ملک سے فرار کرانے اور بیرون ملک ان کا بڑا کاروبار قائم کرنے میں ان کی مدد کی۔