پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید354.29پوائنٹس کے اضافے سے 46933.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 53.88فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 46رب49کروڑ38لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت31.67 فیصد زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور حصص خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیاجس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ47ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 47ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 47124پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباو،ْ بڑھنے کے باعث انڈیکس کی47ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس354.29پوائنٹس کے اضافے سے 46933.63پوائنٹس پر بند ہوا۔