جنوری میں سیمنٹ کی فروخت 16فیصد سے زائد اضافے سے 43لاکھ ٹن سیمنٹ رہی

جنوری میں سیمنٹ کی فروخت 16فیصد سے زائد اضافے سے 43لاکھ ٹن سیمنٹ رہی ، رواں مالی سال کے 7ماہ میں سیمنٹ کی فروخت میں 16اور برآمد میں 10فیصد اضافہ ہوا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق جنوری میں سیمنٹ کی فروخت میں 7لاکھ ٹن اضافہ ہوا۔گزشتہ ماہ 43لاکھ30ہزارٹن سیمنٹ فروخت ہوا تاہم برآمدمیں ایک لاکھ13ہزارٹن کمی ہوئی ،جنوری میں صرف 6لاکھ94ہزارٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا۔رواں مالی سال 7ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3کروڑ 33لاکھ ٹن رہی،جو گزشتہ مالی سال 7ماہ کی نسبت 16فیصد زائد ہے،اس دوران برآمد بھی 10فیصد بڑھ کر 57لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔