پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی اور دن کے پہلے سیشن میں ابتدائی 3 کھلاڑی 22 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمران بٹ تھے وہ 15 رنز بنا سکے، اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ عابد علی 6 رن بناسکے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مہاراج نے دو اور نورٹج نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 63رنز بنالیے ہیں، کپتان بابر اعظم 24 اور کراچی ٹیسٹ کے مین آف دی میچ فواد عالم 16 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔