اہلیہ کے بعد عامر لیاقت کی بھی اداکاری کے میدان میں انٹری

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی اور میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی اپنی اہلیہ طوبیٰ عامر کے بعد اداکاری کے میدان میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی ٹیلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اُنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ تصویر اُن کی مزاحیہ ٹیلی فلم ’بس کورونا‘ کے سیٹ پر لی گئی تھی۔‘ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے یہ بھی بتایا کہ ’یہ فلم بہت جلد ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جائے گی۔‘