میرا صرف پاکستان میں ہی دل لگتا ہے: شنیرا اکرم

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کہتی ہیں کہ اُن کا صرف پاکستان میں ہی دل لگتا ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پیغامات میں پاکستان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے والی شنیرا اکرم نے ایک مرتبہ پھر اپنے پیغام سے پاکستانیوں کا دل جیت لیا ہے۔ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں اس وقت دُنیا کے کس ملک میں ہوں۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’میرا دل ہمیشہ پاکستان میں ہی لگتا ہے۔‘