ثنا جاوید کے برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی نامور اداکارہ ثنا جاوید کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ ثنا جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہیں ہیں۔ ثنا جاوید کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ ثنا جاوید کے اس نئے برائیڈل فوٹو شوٹ پر لاکھوں کی تعداد میں لائکس اور کمنٹس آرہے ہیں ۔ اس سے قبل اداکارہ ثنا جاوید کے سرخ لباس میں کرائے گئے فوٹو شوٹ نے سب کے دل جیت لیےتھے۔