راولپنڈی ٹیسٹ؛ ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد بابر اور فواد کی ذمہ دارنہ بیٹنگ

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی ٹیم کا اوپننگ کا مسئلہ اس ٹیسٹ میں بھی حل نہ ہوسکا، عمران بٹ 15 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ عابد علی بھی صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ سابق کپتان اظہر علی نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی۔ ٹاپ آرڈر کی ناکامی اور 22 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابراعظم اور فواد عالم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحاط انداز میں اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ بابراعظم 33 اور فواد عالم 20 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ کپتان وزیراعظم نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ والی ٹیم کوہی برقراررکھا ہے، یہ ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب مہمان ٹیم نے لونگی نگیڈی کی جگہ آل راؤنڈر ویان ملڈر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔