میانمار میں فوجی بغاوت؛ عوامی دباو کے بعد سوشل میڈیا بلاک کردیا گیا

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مہم چلانے پر فیس بک سمیت تمام سوشل میڈیا ایپس بلاک کردی گئیں۔ میانمار میں فوج کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے اور اہم سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے بعد عوامی دباو کا سامنا ہے جس کے پیش نظر فوج نے فیس بک سمیت سوشل میڈیا کے تمام ایپلی کیشن بلاک کردیں۔ رپورٹس کے مطابق میانمار میں حالیہ فوجی بغاوت کے بعد یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم لوگوں کے درمیان روابط کا انتہائی اہم ذریعہ ثابت ہورہا ہے خاص طور پر اہم حکومتی رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن کی جانب سے فوجی بغاوت کے خلاف باقائدہ مہم چلائی جارہی ہے جسے عوام بھرپور سپورٹ کررہی ہے۔