پاکستان کرکٹ بورڈ کے 6ماہ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان مانی کے 6ماہ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔پی سی بی نے چیئرمین احسان مانی کے ابتدائی 6 ماہ کے اخراجات اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے ہیں جس کے مطابق احسان مانی نے 6ماہ میں 57لاکھ 6ہزار 171 خرچ کیے۔دستاویزات کے مطابق احسان مانی نے اوسط ایک ماہ میں 9لاکھ 51ہزار روپے خرچ کیے، ان کی رہائش کی مد میں 22لاکھ 2ہزار روپے سے زائد خرچ کیے گئے جب کہ گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 5لاکھ 29ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے علاج کے لیے نے 81ہزار 800روپے خرچ کیے ہوئے اور غیر ملکی دوروں پر 11لاکھ 85ہزار 600روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔اس کے علاوہ اندرون ملک سفر پر 9لاکھ 67ہزار روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی جب کہ گارڈ اور ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 3لاکھ 49ہزار روپے خرچ ہوئے۔