پاکستانی معیشت کیلے بڑی خوشخبری زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

کراچی(نیوز ڈیسک )گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں5کروڑ66لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر بھی دوبارہ بڑھ کر 13ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئےاسٹیٹ بینک کے مطابق29جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب16کروڑ31لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر3کروڑ28لاکھ ڈالرز اضافے سے 13ارب3کروڑ12لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر2کروڑ38لاکھ ڈالرز اضافے سے 7ارب13کروڑ19لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔