سینیٹ الیکشن شفاف ہوں گے، ٹکٹ چہرے دیکھ کر نہیں وفاداری پر دیئے جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اس بار سینیٹ الیکشن شفاف ہوں گے، ٹکٹ چہرے دیکھ کر نہیں وفاداری پر دیئے جائیں گے نجی ٹی وی ہم نیوز کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن عوام کے لیے نہیں اپنی چوری بچانے کے لیے باہر نکلی ہے، بری خوشی سے لانگ مارچ کریں ہم ان کا راستہ نہیں روکیں گے لیکن اگر انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی تو پھر ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ریفارمزسے متعلق ہم بہت پہلے سے بات کررہے تھے۔ ہم نے کسی بھی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کیے، سینیٹ انتخابات شفاف اور صاف ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا۔ کہ ارکان اسمبلی کے مطالبے پر ترقیاتی فنڈز بجٹ میں رکھے جائیں گے۔