میری دولہن کو ہاتھ کیوں لگایا،دولہے نے فوٹو گرافر کو تھپڑ جڑ دیا،ویڈیو وائرل

وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر دولہا اور دلہن کے ساتھ فوٹوگرافر موجود ہے۔ فوٹوگرافر دُلہن کو الگ الگ پوز بتا رہا ہوتا ہے اور اتنے میں دولہا طیش میں آجاتا ہے اور فوٹوگرافر کو ایک تھپڑ رسید کرتا ہے۔دولہا جیسے ہی فوٹو گرافر کو تھپڑ مارتا ہے تو دلہن یہ سب دیکھ کر خوب ہنستی ہے اور ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جاتی ہے کہ اس کے لیے کھڑے رہنا مشکل ہوجاتا ہے اور وہزمین پر ہی بیٹھ جاتی ہے۔بعدازاں دُلہن کے قہقہوں سے دولہا اور فوٹوگرافر بھی ہنسنے لگتا ہے، اس ویڈیو سے سوشل میڈیا صارفین بھی محظوظ ہو رہے ہیں۔ٹوئٹر پر اس ویڈیو پر اب تک 45 ہزار سے زائد لائیکس اور 12 ہزار سے زائد لوگوں کی جانب سے کمنٹس کیے جا چکے ہیں۔