سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کا صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی قرار

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کے معالے پر جاری کیا گیا صدارتی اڑدیننس بد نیتی پر مبنی قرار دے دیا گیا ، ماہر قانون جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کہتے ہیں کہ یہ چیز یقیناً بدنیتی پر مبنی ہے ، خاص طور پر جب کہ پہلے ہی سپریم کورٹ کے پاس پٹیشن گئی ہوئی ہے ، اس صورتحال میں اب یہ آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج ہوجائے گا اور قومی امکان ہے کہ عدالت اسے معطل کردے گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سوچا ہوگا کہ ایک ایسا آرڈیننس پاس کردیا جائے کہ جس میں یہ لازم ہو جائے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے اس چیز کا پابند کردیا جائے کہ وہ بتادے کہ کس کو ووٹ ڈالا۔